مجتبیٰ خامنہ ای نئے سپریم لیڈر مقرر، ایران کے اسرائیل پر تازہ حملے

مجتبیٰ خامنہ ای نئے سپریم لیڈر مقرر، ایران کے اسرائیل پر تازہ حملے

تہران (ویب ڈیسک) ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیل پر نئے میزائل حملے کیے ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق تہران نے اپنے نئے رہنما مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں پہلی بار اسرائیل کی جانب میزائل داغے ہیں۔ میزائل کی ایک تصویر بھی جاری کی گئی ہے جس پر "لبیک سید مجتبیٰ" لکھا ہوا ہے۔ اس سے قبل مجلسِ خبرگانِ رہبری نے آیت اللہ خامنہ ای شہید کے بیٹے مجتبیٰ علی کو سپریم لیڈر کے طور پر متعارف کرایا، جبکہ ایران کی سیاسی اور عسکری قیادت نے نئے سپریم لیڈر سے وفاداری کا عہد بھی کیا ہے۔