اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے صدر Asif Ali Zardari نے کہا ہے کہ دنیا میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت اور تعصب کے خاتمے کی اشد ضرورت ہے۔
اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا اور مذہبی تعصب عالمی امن اور ہم آہنگی کے لیے خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
صدر نے کہا کہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان احترام، برداشت اور مکالمے کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ دنیا میں امن اور رواداری کو مضبوط بنایا جا سکے۔
0 تبصرے