مسلم لیگ( ق) کراچی ڈویژن سیکرٹریٹ کا افتتاح، سندھ اور کراچی ڈویژن کے عہدیداروں کا اعلان

مسلم لیگ( ق) کراچی ڈویژن سیکرٹریٹ کا افتتاح، سندھ اور کراچی ڈویژن کے عہدیداروں کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن نے گلشن اقبال میں کراچی ڈویژن سیکرٹریٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر سرائی نیاز حسین خاصخیلی اور صوبائی جنرل سیکرٹری سندھ اور ایڈیشنل چارج صدر کراچی ڈویژن کنور ارشد علی خان، انفارمیشن سیکریٹری سندھ شاہد عباسی، نائب صدر سندھ سید سفیر الحسن، جوائنٹ سیکریٹری سندھ ناصر بلوچ، کراچی ڈویژن کے عہدیدار جنرل سیکریٹری کراچی عباس رضا، سینئر نائب صدور فیضان انیس، محمد سلیم، معین الدین، ڈآکٹر نثار، حاجی ستار، نائب صدور کراچی ڈویژن ملک ظہور، سلطان بھٹی، فنانس سیکریٹری کراچی جابر خان، جوائنٹ سیکریٹریز کراچی عصر نقوی، فرید قریشی، علی نقوی، محمد سعید، کمپلین سیل انچارج کراچی مرتضیٰ ادریس، مسلم لیگ ہائوس انچارج عابد خان کے ناموں کا اعلان بھی کیا۔ افتتاحی تقریب میں پارٹی رہنماؤں، کارکنان اور مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران پارٹی کے تنظیمی امور، سندھ میں سیاسی سرگرمیوں کے فروغ اور عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مہمانِ خصوصی محمد طارق حسن نے اپنے خطاب میں نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئی ٹیم اپنی خداداد صلاحیتوں، تجربے اور قائدانہ کردار کے ذریعے سندھ میں پارٹی کو مزید منظم، فعال اور متحرک بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق عوامی خدمت، سیاسی استحکام اور ملکی ترقی پر یقین رکھتی ہے اور پارٹی کارکن ہی اس کا اصل سرمایہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کے عوام کے مسائل کے حل، نوجوانوں کو آگے لانے اور تنظیم کو نچلی سطح تک مضبوط بنانے کیلئے بھرپور انداز میں کام کرے گی۔ ہمیں اتحاد، نظم و ضبط اور سیاسی بصیرت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا تاکہ عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔” اس موقع پر مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں پارٹی تنظیم کو مزید فعال بنایا جائے گا اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔ صوبائی صدر سندھ سرائی نیاز حسین خاصخیلی نے کھا کہ چوھدری شجاعت حسین ، چوھدری سالک حسین کی قیادت پر سندھ کی عوام بھرپور اعتماد کرتے ھوئے پارٹی میں شمولیت کر رھے ھیں ، سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن کی ماضی میں خاص طور کراچی کی ترقی میں اھم کردار رھا ھے اور کراچی کی عوام آئیندہ بھی اس پر اعتماد کر کے کراچی کو ترقی والا اور روشنیوں والا شھر دیکھنا چاھتے ھیں ۔ آخر میں سندھ اور کراچی کے عہدیداران نے پارٹی قائد چوہدری شجاعت حسین، چوہدری سالک حسین، مرکزی سیکریٹری جنرل محمد طارق، صوبائی صدر سرائے نیاز حسین خاصخیلی ، جنرل سیکریٹری سندھ کنور ارشد علی خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔