جماعت اسلامی کے تحت سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر پٹرولیم لیوی، مہنگائی اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف مظاہرے

جماعت اسلامی کے تحت سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر پٹرولیم لیوی، مہنگائی اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف جمعہ کو جماعت اسلامی کے تحت کراچی تا کشمور سندھ سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ صوبائی اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں کراچی، جیکب آباد، کندھ کوٹ کشمور، دادو، شکارپور، لاڑکانہ، شہدادکوٹ،جامشورو، ٹنڈوالہیار، نواب شاہ، بدین، ٹھٹہ،ٹنڈوآدم سمیت مختلف شہروں میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن سے جماعت اسلامی کے صوبائی، ضلعی اور مقامی رہنماﺅں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مظاہرین مہنگائی، بیروزگاری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور حکمرانوں کی معاشی دہشتگردی کیخلاف زبردست نعرے بازی اور ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ”حکمرانوں شرم کرو، مہنگائی ختم کرو، اشرافیہ کی مراعات ختم اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرو،معاشی دہشتگردی نامنظور،عوام کو جینے دو“کے نعرے درج تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیوی اور ناجائز ٹیکس ختم کرنے کی بجائے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضاے نے متوسط اور غریب طبقے کوکچل کر رکھ دیا ہے۔حکومت کی عیاشیاں اور بڑھتے ٹیکس غریب عوام کے لیے بوجھ بن گئے ہیں، انتہائی مہنگی بجلی اور گیس نے پہلے ہی ہر چیز کی قیمت میں آگ لگائی ہوئی ہے ۔اشرافیہ کی مراعات برقرار، غریب کا جینا محال ہوچکا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ ایک طرف حکمران طبقے کی عیاشیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں، اور دوسری طرف غریب عوام سے ان کے منہ کا نوالہ اور تمام تر بنیادی انسانی حقوق بھی غضب کئے جارہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ اور اشیائخوردونوش: پیٹرول مہنگا ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ کا سفر اور کھانے پینے کی بنیادی اشیاءعام آدمی کی قوتِ خرید سے باہر ہو چکی ہیں۔حکومت کی جانب سے ظالمانہ ٹیکسوں کا سارا بوجھ غریب عوام کا گلہ گھونٹ کر پورا کیا جا رہا ہے۔سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال: ایک طرف کروڑوں کی گاڑیاں اور اربوں کے جہاز ذاتی سفر کے لیے سرکاری خرچ پر خریدے جا رہے ہیں، دوسری طرف خسارہ پورا کرنے کے لیے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ آئی ایم ایف کے قرضے، محکموں کی نیلامی اور مزدوروں کی بے روزگاری کے باوجود معیشت سنبھلنے کا نام نہیں لے رہی۔"نااہل حکمرانوں کے پاس بجلی، گیس اور تیل مہنگا کرنے کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے۔ جو حکومت روزگار نہ دے سکے اور عوام کا خون نچوڑے، اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ ہم اس ظلم کو مسترد کرتے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کا مستقبل تاریک، گھروں کے چولہے ٹھنڈے اور مہنگائی اپنے عروج پر ہے ،۔ ظالم اور بے حس حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے اشیائے خورونوش سمیت ہر شے کی قیمت میں اضافہ اور لوگوں کو بچوں سمیت اجتماعی خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے،موجودہ حکومت کے سیاہ ترین دور میں قرضوں کے تمام تر رکارڈ ٹوٹ چکے جس سے حکمرانوں کی زندگیاں تبدیل ہورہی ہیں لیکن عوام آج بھی پتھر کے دور میں رہنے پر مجبور ہیں۔415 روپے لیٹر پیٹرول معاشی دہشت گردی ہے۔ عوام چیخ رہی ہے اور حکمران خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔”سیاست نہیں ریاست بچانے“کے دعویدار حکمران ٹولے نے عوام دشمن معاشی پالیسیوں اورآئی ایم ایف کی غلامی سے کروڑوں لوگوں کو غربت ،بھوک، بدحالی اور افلاس کی زندگی گذارنے پر مجبور کردیا ہے، حکومت فوری طور پر پٹرولیم لیوی کا خاتمہ کرے اور قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔بجلی اور گیس کے بل: ٹیرف میں مسلسل اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ دی ہے، جس سے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے جبکہ دوسری جانب، حکومتی سطح پر پروٹوکول، غیر ترقیاتی اخراجات، اور مراعات پر خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے، آخر کب تک اشرافیہ کی شاہانہ عیاشیاں جاری رہیں گی جبکہ عام شہری بنیادی حقوق اور ضروریاتِ زندگی سے محروم رکھا جائے گا۔خیرپور: مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو، ضلعی نائب امیر مولانا ثناءاللہ جونیجوکی قیادت میں پھول باغ تا پنجگلا مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کیخلافاحتجاجی واک اور مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ممتاز حسین سہتو نے کہا کہ 415 روپے فی لٹر پیٹرول غریب عوام کو زندہ دفن کرنے کے مترادف ہے،حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں نے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے،لیکن حکمران ٹولے اورظالم اشرافیہ کی عیاشیاں آج بھی دھڑلے سے جاری ہیں، پیٹرولیم لیوی کے نام پر غنڈہ ٹیکس نے عام آدمی سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے، اپنے کپڑے بیچ کر مہنگائی ختم کرنے والے حکمران ہر بار دل پر پتھر رکھ کر عوام کو پتھروں میں دفن کرنے والے اپنی عیاشیوں پر قدغن کیوں نہیں لگاتے؟415 روپے لیٹر پیٹرول نے سفید پوش طبقے کو بھی غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا ہے۔ کرپٹ اور نااہل ٹولے کی حکمرانی کے سبب عوام غریب سے غریب تر اور امیر امیر تر ہوتا چلا گیا ہے ، لوگ بھوک، بدحالی اور غربت کا شکار ہوکر اپنے معصوم بچوں سمیت اجتماعی خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ نااہل اور کرپٹ حکمران ٹولے پر عائد ہوتی ہے۔ شریف حکومت اپنی تمام تر نا اہلیوں اور عیاشیوں کا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے، فیکٹریاں بند کاروبار تباہ ہیں، ٹیکس کی وصول کا ہدف جب پورا نہ ہو پا رہا تو 200 روپے فی لیٹر پیٹرول پر عوام سے ٹیکس لے رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز ہوشربا اضافے کی وجہ سے مائیں معصوم بچوں سمیت خودکشیاں کرنے پر مجبور لیکن حکمرانوں کی عیاشیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔عوام کو خودکشیوں پر مجبور کرنے والی معاشی پالیسیاں اب نہیں چلیں گی۔ ہم اسمبلی اور سڑکوں پر عوام کی آواز بنیں گے۔ موجودہ مہنگائی کے باعث غریب اور متوسط طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے جبکہ عوام دو وقت کی روٹی کے لیے بھی پریشان ہیںانہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ پیٹرولیم مصنوعات، بجلی کے بلوں اور سولر ٹیکس کی صورت میں بڑھتے ہوئے معاشی بوجھ نے عام آدمی کا جینا مشکل بنادیا ہے،عوامی حقوق کے تحفظ اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی۔جیکب آباد: جماعت اسلامی ضلع جیکب آبادکے تحت مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ضلعی امیر محمد ابوبکر سومرو، امیر شہر حاجی دیدار علی لاشاری کی قیادت میں دفتر جماعت اسلامی سے احتجاجی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی۔ ریلی میں جماعت اسلامی کے کارکنان، شہریوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کندھ کوٹ:جماعت اسلامی ضلع کندھ کوٹ کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پریس کلب کے باہر ضلعی امیر غلام مصطفی میرانی،مقامی امیر حافظ اسداللہ چنا، مولانا رفیع الدین چنا، حافظ شیر محمد مینک ودیگر رہنماﺅں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔شکارپور: جماعت اسلامی شکارپور کے تحت پریس کلب پر مقامی امیر مولانا صدرالدین مہر جبکہ تحصیل مدیجی میں قیم ضلع عبدالرزاق منگریو اور عبدالرحمن منگریو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔لاڑکانہ:مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی لاڑکانہ کی جانب سے دفتر جماعت بندر روڈ تا پریس کلب تک ضلعی امیر ایڈوکیٹ نادر علی کھوسو، مقامی امیر رمیز راجا شیخ، نعمت اللہ سیال، عباس علی ڈاھانی ،عبدالمجید مغل، اطہر مجید تنیو کی قیادت میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔دادو:امیر جماعت پٹرولیم لیوی، مہنگائی اور ظالمانہ ٹیکسوں کیخلاف ضلعی امیر محمد موسیٰ ببر کی زیر قیادت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔۔نواب شاہ: میں شاہی مسجد لال بلڈنگ روڈ پرنائب امیر ضلع سرور احمد قریشی، مقامی امیر نجف رضا اور فیصل ہمایوں کی قیادت میںاحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ٹنڈوآدم: جماعت اسلامی ٹنڈوآدم کی جانب سے پریس کلب کے سامنے امیر جماعت اسلامی ٹنڈوآدم سید عریف اللّٰہ ، نائب امراء مشتاق احمد عادل ، عبدالغفور انصاری اور حاجی نور حسن کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔۔بدین: پریس کلب کے سامنے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے ضلعی امیر سید علی مردان شاہ،جنرل سیکریٹری عبدالکریم بلیدی، صدر کسان بورڈ بدین اللہ بچایو، مقامی امیر بدین فتح خان کھوسو کی قیادت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور ناجائز لیوی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ٹھٹہ:۔ٹھٹہ پریس کلب کے سامنے ضلعی امیر عبدالمجید سموں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔جامشورو: جماعت اسلامی ضلع جامشورو کی جانب سے ضلعی امیر مولانا محمد عمر کی قیادت میں کوٹری میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔دریں اثناءحیدرآباد میں ضلعی امیر طاہر مجیداور جنرل سیکریٹری محمد حنیف شیخ کی قیادت میں پریٹ آباد اور حالی نگر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جبکہ شہداد کوٹ میں ضلعی امیر منصور ابڑو،ٹنڈوالہیار، میں ضلعی امیر آصف یاسین اور سیاسی کمیٹی کے صدرعبدالحفیظ لغاری کی قیادت میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔