ایس پی ایس سی کے چیئرمین، سیکریٹری اور کنٹرولر کے گرفتاری وارنٹ جاری

ایس پی ایس سی کے چیئرمین، سیکریٹری اور کنٹرولر کے گرفتاری وارنٹ جاری

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس دوران درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اسپیشل پرسنز کو امتحان میں بیٹھنے کے لیے ایڈمٹ کارڈ بھی جاری نہیں کیا گیا ہے۔ ایس پی ایس سی نے عدالت کو بتایا کہ اسپیشل پرسنز کی نشستیں خالی نہیں ہوتیں، اس لیے ان کا امتحان نہیں لیا گیا۔ عدالت نے کمیشن کا یہ جواب مسترد کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو پیر کے روز پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے ایس پی ایس سی کے چیئرمین، کنٹرولر امتحانات اور سیکریٹری کے قابلِ ضمانت گرفتاری وارنٹ بھی جاری کر دیے ہیں۔