کراچی (پ ر): سماجی و قانونی شخصیت سید نعمان حسن ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر منعقدہ دعوتِ نیازِ حلیم میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر بی جی سی گروپ کے سربراہ سید امتیاز الحق بخاری خصوصی طور پر شریک ہوئے، جن کی آمد پر شرکاء نے خیرمقدم کیا۔
تقریب میں ڈاکٹر سلیم حیدر، عمران عزیز، انجینیئر وسیم فہیم اقبال اسلم پرویز اعجاز الدین فہیم برنی سمیت سماجی، مذہبی، قانونی، ادبی اور صحافتی حلقوں سے وابستہ شخصیات، شعراء، ادباء اور دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے۔ شرکاء نے باہمی ملاقاتوں کے دوران اتحاد، بھائی چارے، سماجی خدمت اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس موقع پر سید امتیاز الحق بخاری نے کہا کہ ایسی روحانی اور سماجی تقریبات معاشرے میں محبت، اخوت اور یکجہتی کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ انہوں نے سید نعمان حسن ایڈووکیٹ کی میزبانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا مثبت اور خوش آئند روایت ہے، جس سے معاشرتی روابط مزید مضبوط ہوتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، امن، ترقی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
0 تبصرے