پیرس (ویب ڈیسک): فرانس کی وزیر صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں شدید گرمی کی لہر کے باعث ایک ہفتے کے دوران 2 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کے باعث ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 2025 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اس میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 12 سال سے زائد عمر کے افراد میں اموات کی شرح زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے گرمی کی شدید لہر کے باعث فرانس، بیلجیم اور نیدرلینڈز میں مجموعی طور پر کم از کم 3700 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صرف بیلجیم میں گرمی کے باعث 1200 اموات رپورٹ ہوئیں، جبکہ نیدرلینڈز میں ریکارڈ توڑ ہیٹ ویو کے دوران 480 افراد جاں بحق ہوئے۔
0 تبصرے