لاہور (ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان کو نظرانداز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے موجودہ حالات میں حکومت اور ریاستی اداروں کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کو انتہائی ضروری قرار دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو واضح کیا کہ ملک کو درپیش معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی چیلنجز کے پیشِ نظر ایسی کسی بھی صورتحال سے گریز کیا جائے، جس سے وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان اختلافات کا تاثر پیدا ہو۔
رپورٹ کے مطابق محسن نقوی کے ’’سسٹم تباہ ہونے‘‘ سے متعلق بیان پر مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت نے اپنے تحفظات نواز شریف تک پہنچائے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قومی مفاد کا تقاضا ہے کہ ریاستی اداروں کے درمیان تعاون، ہم آہنگی اور باہمی اعتماد برقرار رکھا جائے۔
0 تبصرے