اب گٹروں میں بچوں کے گرنے کے واقعات نہیں ہوں گے: میئر کراچی

طارق روڈ پر مین ہولز پر ڈھکنوں کے ساتھ حفاظتی جالیاں نصب کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔مرتضیٰ وہاب

اب گٹروں میں بچوں کے گرنے کے واقعات نہیں ہوں گے: میئر کراچی

کراچی:کراچی شہر میں گٹروں پر حفاظتی جالیاں نصب کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے ترجمان کے مطابق میئر کراچی نے کہا ہے کہ اب گٹروں میں بچوں کے گرنے کے واقعات پیش نہیں آئیں گے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ طارق روڈ پر مین ہولز پر ڈھکنوں کے ساتھ حفاظتی جالیاں نصب کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پورے شہر میں گٹروں پر ڈھکنوں کے ساتھ حفاظتی جالیاں لگائی جائیں گی، جو 180 کلوگرام تک وزن برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ میئر کراچی نے مزید کہا کہ شہری کھلے مین ہولز کے حوالے سے اپنی شکایات ہیلپ لائن 1334 پر درج کرا سکتے ہیں۔