کچھ بھی ہو جائے، سپریم لیڈر اور دیگر شہداء کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا: مجتبیٰ خامنہ ای

کچھ بھی ہو جائے، سپریم لیڈر اور دیگر شہداء کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا: مجتبیٰ خامنہ ای

تہران (ویب ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ شہید سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای اور دیگر تمام شہداء کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے تحریری بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران شہید سپریم لیڈر کے راستے پر ثابت قدم رہے گا اور ان کی شہادت سمیت حالیہ جنگ میں شہید ہونے والے تمام افراد کے خون کا بدلہ ضرور لے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری قوم کی خواہش ہے اور اسے ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان جرائم کے ذمہ دار افراد کی شناخت ہو چکی ہے اور وہ اپنی قبروں تک بھی پُرسکون موت کی ادھوری خواہش ساتھ لے کر جائیں گے۔ ہم رہیں یا نہ رہیں، یہ وعدہ ضرور پورا ہوگا، اور بہت جلد دنیا بھر کے آزاد انسان اس مقصد کی تکمیل کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔