معرکۂ حق میں بھارت نے جو دیکھا وہ ہماری طاقت کا صرف 10 فیصد تھا: ڈی جی آئی ایس پی آر

معرکۂ حق میں بھارت نے جو دیکھا وہ ہماری طاقت کا صرف 10 فیصد تھا: ڈی جی آئی ایس پی آر

Rawalpindi (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ سال ہونے والی شدید جھڑپوں کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر Ahmed Sharif Chaudhry نے میڈیا بریفنگ میں بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے ہی لوگوں پر دہشت گردی کرواتا ہے اور اس کا الزام دوسروں پر عائد کرتا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاک فوج نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق، پہلگام واقعے کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے لیکن پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات اب بھی موجود ہیں۔ بھارت بتائے کہ کس دہشت گرد کیمپ کو نشانہ بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ بھارت کی فوج کبھی پروفیشنل تھی لیکن آج سیاست زدہ ہو چکی ہے، پاک فوج نے دشمن کو ملٹی ڈومین وار میں شکست دی، یہ بات بھارت کا بچہ بچہ جانتا ہے، البتہ یہ الگ بات ہے کہ وہ مانتے نہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر تک دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوتا رہا، جس کے خاتمے کے لیے پاک فوج نے آپریشنز کیے اور 1800 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ اس موقع پر Shafaat Ali Khan نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ سال مئی میں اپنا بحری بیڑا تعینات کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم اسے جارحیت کی ہمت نہ ہو سکی، ہمارے بحری اثاثے مسلسل سمندر میں موجود ہیں اور ہم اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ جیسے سعودی عرب کو خطرہ ہمیں خطرہ ہے، ویسے ہی سعودی عرب کو بھی پاکستان کی سلامتی عزیز ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ ”کیا بھارت اور پاکستان کے درمیان مستقبل میں کسی جارحیت کی صورت میں Saudi Arabia پاکستان کی مدد کر سکتا ہے؟“ اس پر پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے کئی پہلو ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کے محافظ ہونے کا اعزاز پاکستان کے ہر فرد کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کہ حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے پاکستان اور اس کی فوج کو منتخب کیا گیا اور سعودی عرب کی قومی سلامتی بھی حرمین شریفین سے جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”جیسے ہمیں سعودی عرب کی سیکیورٹی اور سلامتی عزیز ہے، بالکل اسی طرح پاکستان کی سلامتی اور سیکیورٹی بھی سعودی عرب کو عزیز ہے۔“ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم اللہ کے حکم کے مطابق اپنا عہد پورا کرنے والے لوگ ہیں اور جو وعدہ ہم کرتے ہیں اسے نبھاتے ہیں۔ معرکۂ حق میں بھارت نے جو دیکھا وہ ہماری طاقت کا صرف 10 سے 15 فیصد تھا: ڈی جی آئی ایس پی آر ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک فوج کی ممکنہ طاقت کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ”معرکۂ حق میں بھارت نے جو کچھ دیکھا وہ ہماری کل طاقت کا صرف 10 سے 15 فیصد تھا۔“ انہوں نے کہا کہ ہم اُس وقت بھی تیار تھے اور آج بھی تیار ہیں، اگر کسی کو شک ہے تو وہ جان لے کہ ہم نے اپنی طاقت کی صرف ایک جھلک دکھائی ہے، اس بار 14 اگست کو شاندار پریڈ ہوگی جس میں قوم کو اپنی طاقت کی ایک مختصر جھلک دکھائیں گے۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق بھارت کے لیے واضح پیغام ہے کہ جو کرنا ہے کر لو، چاہے وہ روایتی ہو یا غیر روایتی، ہم یہاں موجود ہیں اور پوری طاقت کے ساتھ جواب دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ زمین، فضا، سمندر، سائبر اور ذہنوں میں لڑی جا رہی ہے، کوئی بھی پاکستان کی طرف انگلی نہیں اٹھا سکتا، ہم ہر قیمت پر پاکستان کا دفاع کریں گے۔ معرکۂ حق میں بھارت کے آٹھ طیارے گرائے گئے: ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف نے دعویٰ کیا کہ ”معرکۂ حق میں بھارت کے چار رافیل طیاروں سمیت آٹھ طیارے تباہ کیے گئے، اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہمارا اسکور 8-0 ہے۔“ انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں ایک ایس یو-30، ایک مگ-29، ایک میراج طیارہ اور ایک انتہائی مہنگا ملٹی رول ڈرون بھی گرایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 29 اپریل کو چار رافیل طیاروں نے کشمیر ریجن میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی، جس پر ہم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔