ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی سے تھر سٹیزن فورم کے وفد کی ملاقات

ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی سے تھر سٹیزن فورم کے وفد کی ملاقات

مٹھی - ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی سے ان کے دفتر میں تھر سٹیزن فورم کے ایک وفد نے، اوبھایو جونیجو کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ضلع کے مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران تھر سٹیزن فورم کے وفد نے تھر کول کے متاثرہ افراد کے مسائل، انتقال فوتی کھاتہ میں مبینہ رشوت طلبی، درختوں کی کٹائی، گوچر اور سرکاری زمینوں پر قبضوں کے خاتمے سمیت گوچر زمینوں پر آبادکاری پر پابندی عائد کرنے جیسے معاملات زیر بحث رہے۔وفد نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کو بتایا کہ تھر کول بلاک ون کی انتظامیہ کو چاہیے کہ بلاک ون کے متاثرین کو متبادل رہائش فراہم کرنے کے لیے مقامی نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے مسئلے کا حل نکالا جائے۔ وفد نے مزید کہا کہ تھر کول کے 12 بلاکس ہیں، جن سے مستقبل میں مزید لوگ متاثر ہوں گے اور ان کی دوبارہ آبادکاری کرنا پڑے گی، اس لیے مکمل سہولیات سے آراستہ دو ماڈل ٹاؤنز کی منصوبہ بندی کی جائے تاکہ متاثرہ افراد کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔