کراچی؛ قطر سے پاکستان کے لیے ایل این جی لے کر آنے والا تیسرا جہاز ایران کی خصوصی اجازت کے بعد آبنائے ہرمز میں داخل ہو گیا ہے۔
شپنگ ذرائع کے مطابق یہ جہاز اس وقت آبنائے ہرمز کے ”ہنگم“ جزیرے سے آگے بڑھ رہا ہے۔
پورٹ قاسم کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ ایل این جی اینگرو ٹرمینل پر پہنچائی جائے گی تاکہ ملک کی توانائی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
اس کے علاوہ ایل این جی کا ایک اور جہاز ”الخریطیات“ بھی کراچی پہنچ چکا ہے، جبکہ پہلا جہاز 30 اپریل کو پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 15 روز کے دوران ایران کی جانب سے پاکستان کے لیے یہ تیسرا ایل این جی جہاز ہے جسے اپنی سمندری حدود سے گزرنے کی خصوصی اجازت دی گئی ہے، جس سے ملک میں گیس فراہمی کی صورتحال میں بہتری آنے کا امکان ہے۔
0 تبصرے