لاہور/کراچی؛ پنجاب اور سندھ حکومتوں نے اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 22 مئی سے شروع ہوں گی جبکہ اسکول 24 اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔
وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور بچوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعطیلات کا فیصلہ وقت سے پہلے کیا گیا ہے تاکہ طلبہ کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سندھ میں تعطیلات کا شیڈول
دوسری جانب سندھ حکومت کے محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جون سے شروع ہوں گی جو 31 جولائی 2026 تک جاری رہیں گی۔
تعلیمی دن بڑھانے کی تجویز
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے تعلیمی نقصان پورا کرنے کے لیے تعلیمی سال میں تدریسی دنوں کو 180 سے بڑھا کر 190 تک کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا تھا تاکہ نصاب کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔
0 تبصرے