واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی سینیٹ میں ایران جنگ کے معاملے پر صدر Donald Trump کے اختیارات محدود کرنے سے متعلق قرارداد ایک ووٹ سے ناکام ہو گئی، جبکہ ووٹنگ میں قرارداد کے خلاف 50 اور حق میں 49 ووٹ پڑے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قرارداد سینیٹر Jeff Merkley نے پیش کی، جبکہ ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن پارٹی کے تین اراکین نے بھی جنگ کے خلاف ووٹ دیا۔
قرارداد کی صرف ایک ووٹ کے فرق سے ناکامی نے ٹرمپ کی جنگی پالیسی سے متعلق بڑھتی ہوئی بے چینی کو ظاہر کیا۔
ڈیموکریٹس کی جانب سے بار بار ووٹنگ کرانے کی حکمتِ عملی کے سربراہ سینیٹر Tim Kaine نے کہا کہ ایک دن آئے گا، اور وہ دن جلد ہی آ سکتا ہے، جب یہ سینیٹ صدر سے کہے گی کہ جنگ روک دی جائے۔
0 تبصرے