اسلام آباد (بیورو رپورٹ) Pakistan Tehreek-e-Insaf کے سیکریٹری جنرل Salman Akram Raja نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی Imran Khan پر تشدد کیا جا رہا ہے اور اُن کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عمران خان اور Bushra Bibi کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں اور اُن سے ملاقاتوں سے متعلق عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔
سلمان اکرم راجا نے دعویٰ کیا کہ جیل میں ایک دوسرے سیاسی قیدی کو تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئیں لیکن کوئی سماعت نہیں ہوئی، تمام قانونی راستے آزما لیے گئے ہیں، اب وہ اپنا مقدمہ عوام کے سامنے رکھ رہے ہیں۔
0 تبصرے