”اسپیکر سے اختلافات اور پارٹی میں دھڑے بندی کا تاثر غلط ہے“ نثار کھوڑو نے جیالوں کو سوشل میڈیا پر بیان بازی سے روک دیا

”اسپیکر سے اختلافات اور پارٹی میں دھڑے بندی کا تاثر غلط ہے“ نثار کھوڑو نے جیالوں کو سوشل میڈیا پر بیان بازی سے روک دیا

کراچی (ویب ڈیسک) Nisar Khuhro نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو سوشل میڈیا پر بیان بازی سے روک دیا۔ جاری کردہ بیان میں نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ 12 مئی کو سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کا مؤقف پیش کرنا چاہتے تھے، اسپیکر سے اختلافات اور پارٹی میں دھڑے بندی کا تاثر بالکل غلط ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ کسی بھی منصب پر بیٹھے ہوئے رہنما اور عہدیدار پارٹی ضوابط پر عمل کرنے کے پابند ہیں، سندھ کے مسائل پر پیپلز پارٹی کا مؤقف دینا اور پارٹی کا دفاع کرنا میری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر فورم پر اپنی ذمہ داری ہر صورت ادا کرتے رہیں گے۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت جسے جس منصب پر بٹھاتی ہے، اس کی عزت کرنا سب پر فرض ہے، عہدیدار کسی بھی منصب پر موجود پارٹی رہنما کے خلاف بیان بازی سے گریز کریں۔