تہران (ویب ڈیسک): ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کو بے گناہ ایرانیوں کا خون بہانے کی قیمت ضرور چکانا پڑے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا ہر روز نئے جرائم میں ملوث ہو رہا ہے اور میناب کے بعد قشم جزیرے میں رہائشی آبادی کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب امریکا میدانِ جنگ میں ناکامی کا سامنا کرتا ہے تو بے گناہ شہریوں کو نشانہ بناتا ہے، تاہم اس کا ہر حال میں حساب لیا جائے گا۔
0 تبصرے