اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

بولڈ لباس ہماری ثقافت اور اقدار کے خلاف ہے: اداکار بلال قریشی

شوبز 04th Jan 2024 436 مناظر

بولڈ لباس ہماری ثقافت اور اقدار کے خلاف ہے: اداکار بلال قریشی

کراچی (ویب ڈیسک) اداکار بلال قریشی نے کہا ہے کہ بولڈ کپڑے ہماری ثقافت اور اقدار کے خلاف ہیں۔ بلال قریشی نے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کہا کہ تنقید سے بچنے کے لیے اداکاراؤں کو بولڈ لباس پہننے سے گریز کرنا چاہیے۔ بولڈ لباس پہننے پر ہونے والی تنقید سے ساتھی اداکارہ پریشان ہوگئیں اور ان سے کہا کہ آپ کو اپنی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے سے گریز کرنا چاہیے تھا۔ اداکار بلال قریشی نے مزید کہا کہ میں کسی مذہبی بحث میں نہیں پڑنا چاہتا لیکن سچ یہ ہے کہ ہماری کچھ اخلاقی اور سماجی اقدار ہیں جن کا احترام اور خیال رکھنا چاہیے۔ میری بیوی اور بہنیں کبھی بولڈ کپڑے نہیں پہنتیں اور پھر بھی وہ خوبصورت لگتی ہیں۔ بلاول قریشی نے کہا کہ جب بولڈ لباس پہنا جائے گا تو اسے لوگوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایسا کام نہ کرنا ہی بہتر ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ