منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو اسرائیلی برانڈ قرار دیا

تازہ ترین 08th Sep 2024 396 مناظر
رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو اسرائیلی برانڈ قرار دیا

ٹائمز آف اسرائیل نے پاکستان میں انقلاب اور تبدیلی کی حقیقت آشکار کر دی ہے : وفاقی وزیر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر اور وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی سیاسی جماعت اسرائیل کا سیاسی برانڈ ہے۔ اپنے بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ٹائمز آف اسرائیل نے پاکستان میں انقلاب اور تبدیلی کی حقیقت آشکار کر دی ہے اور اس انکشاف کے بعد 9 مئی کی منصوبہ بندی کی وجوہات مزید واضح ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ ​​اور سماجی خدمت کا مقصد پاکستان کی نظریاتی سوچ اور خارجہ پالیسی کو تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک اسرائیلی برانڈ ہے، جسے منظم طریقے سے اسلامی ٹچ دے کر مقبول بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ