بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کی کوشش کی تو وہ امریکا کی حمایت سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔

دنیا 23rd Oct 2025 483 مناظر
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کی کوشش کی تو وہ امریکا کی حمایت سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کا اسرائیل میں انضمام کسی صورت قبول نہیں، اگر اسرائیل نے ایسا کیا تو وہ امریکا کی حمایت سے محروم ہو جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی جریدے کو انٹرویو میں کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم ہو ایسا نہیں ہو گا، عرب ممالک سے وعدہ کیا تھا، اب ایسا نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں عربوں کی زبردست حمایت حاصل ہے، اگر ایسا ہوا تو اسرائیل امریکا سے اپنی حمایت کھو دے گا۔ واشنگٹن سے عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ رک چکی ہے، نیتن یاہو معاہدے کو قبول کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو تباہ کن نتائج ہوں گے، حماس غیر مسلح ہونے کا وعدہ پورا کرے ورنہ امریکی مداخلت ناگزیر ہو گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ فی الحال حماس نے غیر مسلح ہونے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے پر قبضے کا بل منظور کیا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ