منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

فراڈکیس میں ضمانت منظور ہونےکے بعد علی زیدی جیل سے رہا

سندھ 20th Apr 2023 284 مناظر

پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد ڈسٹرکٹ جیل ملیر کے باہر موجود تھی

فراڈکیس میں ضمانت منظور ہونےکے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے رہا ہوگئے۔ علی زیدی کی رہائی کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد ڈسٹرکٹ جیل ملیر کے باہر موجود تھی، جنہوں نے رہائی کے بعد علی زیدی کو پھولوں کا ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا۔ اس سے قبل فراڈ کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے علی زیدی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10 ہزار روپےکے مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا تھا۔ علی زیدی کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران مدعی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہماری عدالت سے باہر سیٹلمنٹ ہو چکی ہے، مدعی مقدمہ ملک سے باہر ہیں۔ ضمانت کی درخواست سے قبل آج صبح فراڈ کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے علی زیدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنےکا حکم دیا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ