بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے بڑھ گئی

تازہ ترین 06th Jul 2023 289 مناظر

جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت2480روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

کراچی: عالمی مارکیٹ میں قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کے دام بڑھ گئے۔ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت23 ڈالرزکمی سے1905ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت1800روپے اضافےسے2لاکھ7ہزار800روپے فی تولہ ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت1543روپے اضافے سے 1لاکھ78ہزار155روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت2480روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ