منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

نوجوان لڑکی نے اپنے شوہر رانی پور کے پیر دلشاد شاہ پر دوسروں سے جنسی زیادتی کرائے کا الزام لگادیا

سندھ 05th Jun 2026 295 مناظر
نوجوان لڑکی نے اپنے شوہر رانی پور کے پیر دلشاد شاہ پر دوسروں سے جنسی زیادتی کرائے کا الزام لگادیا
خیرپور: رانی پور میں ایک نوجوان خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں اس نے رانی پور کے پیر دلشاد شاہ پر الزام عائد کیا ہے کہ اسے دھوکے اور لالچ کے ذریعے اپنے اثر و رسوخ میں لا کر شادی کی گئی اور بعد ازاں مبینہ طور پر اس کے ساتھ زیادتیاں کی گئیں۔ ویڈیو بیان کے مطابق خاتون سکھر ویمن پولیس کے پاس پہنچی، جہاں اس نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا اور اپنی شکایت و الزامات سے متعلق آگاہ کیا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے، جس میں دلشاد شاہ دولہے کے لباس میں نظر آ رہے ہیں، جبکہ رانی پور کی دستگیر درگاہ کے گدی نشین پیر سورج شاہ دستگیر بھی ان کے ہمراہ کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں مبینہ طور پر دلشاد شاہ کے حوالے سے تعریفی جملے اور ان کی حیثیت سے متعلق گفتگو بھی سنائی دے رہی ہے۔ واضح رہے کہ تاحال دلشاد شاہ یا ان کے نمائندوں کی جانب سے ان الزامات پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ