منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

پاکستانی کپتان نے بھارتی ہم منصب کو اجرک کا تحفہ دے کر کھیل میں سیاست کو مسترد کر دیا

کھیل 19th Jan 2026 512 مناظر
پاکستانی کپتان نے بھارتی ہم منصب کو اجرک کا تحفہ دے کر کھیل میں سیاست کو مسترد کر دیا
پاکستانی کپتان نے بھارتی ہم منصب کو اجرک کا تحفہ دے کر کھیل میں سیاست کو مسترد کر دیا ساف ویمنز فٹسال چیمپئن شپ میں پاکستان اور بھارت کی کپتانوں نے کھیل کے ذریعے سیاست کو مسترد کر دیا۔ ساف فٹسال چیمپئن شپ کے پاکستان-بھارت میچ سے قبل پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان کائنات بخاری نے بھارتی کپتان کو اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ میچ سے پہلے دونوں کپتانوں نے ہاتھ ملایا، جبکہ کھلاڑیوں نے روایت کے مطابق ہائی فائی بھی کیا، جس سے یہ ثابت ہوا کہ کھیل میں سیاست اور نفرت کی کوئی گنجائش نہیں۔ اس کے برعکس، پہلے بھارتی کرکٹ ٹیم نے بی سی سی آئی کے احکامات پر کھیل میں سیاست لاتے ہوئے کھیل کی روح کی توہین کی اور پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا تھا۔ بھارتی کرکٹرز، چاہے وہ انڈر 19 ہوں، مین ٹیم یا ویمنز ٹیم، ہر جگہ سیاست کرتے رہے، لیکن دیگر کھیلوں میں بھارتی ایتھلیٹس ہمیشہ نفرت انگیز سیاست کو مسترد کرتے آئے ہیں۔
شیئر کریں:

1 تبصرے

qCRaGMuxVznnesnkpZb
qCRaGMuxVznnesnkpZb 7 months ago

onyNEYMVZFuPLkhvDHrRzx

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ