منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

پاکستان اور بھارت کا اپنے ڈپٹی ہائی کمشنرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین 24th Aug 2023 359 مناظر

سعد وڑائچ نئی دہلی میں بھارت کے لیے پاکستان کے نئے ڈپٹی ہائی کمشنر ہوں گے؛ ذرائع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت نے نئی دہلی اور اسلام آباد میں اپنے ڈپٹی ہائی کمشنرز تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق سعد وڑائچ نئی دہلی میں بھارت کے لیے پاکستان کے نئے ڈپٹی ہائی کمشنر ہوں گے، وہ عزیز احمد خان کی جگہ کام کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سریش کمار کی جگہ گیتا سریواستو کو تعینات کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے متعلقہ سفارتکاروں کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ