منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

پیپلز پارٹی نے کرپشن نہ کی تو متحد ہو جائیں گے، راشد محمود سومرو

سندھ 19th Dec 2023 446 مناظر

پیپلز پارٹی نے کرپشن نہ کی تو متحد ہو جائیں گے، راشد محمود سومرو

کندھ کوٹ: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما راشد محمود سومری نے کہا ہے کہ ہمارے دروازے ہر جماعت کے لیے کھلے ہیں۔ کندھ کوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راشد محمود سومری کا کہنا تھا کہ ہم امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کرکے سینٹر کو بھیج رہے ہیں، امیدواروں کا اعلان آج یا کل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر حلقے میں 2 کورنگ امیدوار ہوں گے، جب کہ 50 سے زائد خواتین بھی انتخابات کے لیے فارم جمع کرا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز جرائم پیشہ افراد کے قبضے میں ہیں، آر اوز اور ڈی آر اوز نے جھوٹ بولا ہے کہ بھرپور احتجاج کریں گے، کچی کے پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز تعینات کی جائے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ