منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

چین نے عالمی برادری سے فلسطین کی اقوام متحدہ رکنیت کیلئے حمایت کی اپیل کردی

تازہ ترین 22nd Sep 2025 474 مناظر
چین نے عالمی برادری سے فلسطین کی اقوام متحدہ رکنیت کیلئے حمایت کی اپیل کردی
بیجنگ: چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ چین غزہ میں جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ 2 برسوں سے جاری غزہ جنگ نے بے مثال انسانی المیے کو جنم دیا ہے، بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتی اسرائیلی کارروائیاں دو ریاستی حل کو خطرے میں ڈال رہی ہیں اور مشرق وسطیٰ کے استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ وانگ یی کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لیے عالمی برادری کو 3 ناگزیر اقدامات پر عمل کرنا چاہیے جس میں غزہ میں فوری جامع جنگ بندی، فلسطینیوں کی اپنے علاقے پر حکمرانی اور 2 ریاستی حل کو مضبوطی سے قائم رکھنا شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری 2 ریاستی حل کے تحت فلسطین کی اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کی حمایت بھی کرے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ