بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

کراچی میں ایم پی اے اسلم ابڑو کا بھائی اور بہتيجا جاں بحق، ارشاد پنہور سمیت 2 زخمی

تازہ ترین 26th Jul 2023 330 مناظر

کراچی میں ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس میں بھائی اکرم ابڑو اور بھتيجا شہریار جاں بحق، 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ڈیفنس فیز 7 میں اسلم ابڑو کے بھائی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسلم ابڑو کے بھائی اکرم ابڑو، بھتيجا شہریار ابڑو، ارشاد پنہور اور عبداللہ ابڑو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اکرم ابڑو اور ان کا بیٹا شہریار ابڑو دم توڑ گئے۔ عبداللہ ابرہ اور ارشاد زیر علاج ہیں۔ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے مزید کارروائی کی جائے گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ