ہفتہ، 26 ستمبر 2026
بریکنگ

پیٹرول مزید مہنگا ہوگا: نگراں وزیر خارجہ کا عوام کے نام پیغام

تازہ ترین 21st Sep 2023 332 مناظر

پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ خارجہ امور کی ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں نگراں وزیر خارجہ نے کہا کہ معاشی استحکام سیاسی استحکام سے مشروط ہے، ہمارا بنیادی ہدف پاکستان میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایس ایف کے تحت 5 بڑے شعبوں میں سرمایہ کاری کے اہداف مقرر کیے گئے ہیں جس کے لیے خلیجی ممالک کے ساتھ معاہدے کرنا ہوں گے، خلیجی ممالک پاکستان کے بڑے سرمایہ کاری کے شراکت دار ہیں۔ نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھیں گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ