اتوار، 01 نومبر 2026
بریکنگ

سندھ کی وحدت، وسائل اور قومی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے: ایاز لطیف پلیجو

تازہ ترین 01st Nov 2026 15 مناظر
سندھ کی وحدت، وسائل اور قومی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے: ایاز لطیف پلیجو
حیدرآباد (ویب ڈیسک) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کا جمعیت علمائے اسلام کے رہنما راشد محمود سومرو اور جیے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین صنعان خان قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس کے دوران سندھ کی قومی وحدت، وسائل پر ملکیت اور قومی حقوق کے تحفظ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی عوامی تحریک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایاز لطیف پلیجو نے سندھ کی جغرافیائی سالمیت، قومی شناخت، زمین، پانی، ساحلی پٹی اور معدنی وسائل کے تحفظ کے لیے تمام سیاسی، مذہبی، قوم پرست اور جمہوری قوتوں کے مشترکہ کردار کی ضرورت پر زور دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رابطوں کے دوران سندھ کے قومی حقوق اور وسائل کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہد اور سیاسی ہم آہنگی کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ