جمیل سویٹس کرکٹ سپر لیگ کاٹائٹل مارگلہ سٹرائیکرزنے جیت لیا
جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے اور ٹرافی، رنر اپ ٹیم کو 50ہزار روپے دیئے گئے
اسلام آباد؛ جمیل سویٹس کرکٹ سپر لیگ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ،مارگلہ سٹرائیکرزنے مارکیٹنگ ٹیم سی پی آر کوشکست دیکر کرکٹ سپرلیگ کاٹائٹل اپنے نام کرلیا، میعثم کرکٹ گراونڈمیں کھیلے گئے میچ میں مارکیٹنگ ٹیم سی پی آرنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6اوورزمیں 75رنزبنالئے جواب میں مارگلہ سٹرائیکرزنے مطلوبہ ہدف5اوورزمیں پوراکرکے ٹائٹل جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق جمیل سویٹس کی جانب سے زر لگژری سوئیٹس مری کے تعاون سے منعقدہ دو روزہ جے ایس سپر لیگ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ میعثم کرکٹ گراونڈمیں کھیلے گئے میچ میں مارکیٹنگ ٹیم سی پی آرنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6اوورزمیں 75رنزبنالئے جواب میں مارگلہ سٹرائیکرزنے مطلوبہ ہدف5اوورزمیں پوراکرکے ٹائٹل جیت لیا،لیگ 4 اور 5 نومبر 2026 کو میعثم کرکٹ گرانڈ، فیصل ٹان میں کھیلی گئی، جہاں روزانہ دوپہر 2 بجے سے رات 10 بجے تک فلڈ لائٹس میں ٹیپ بال کرکٹ کے سنسنی خیز مقابلے ہوئے۔لیگ میں جمیل سویٹس کے اپنے ملازمین پر مشتمل آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ پول اے میں پوٹھوہار واریئرز، مارکیٹنگ ٹیم سی پی آر، دی آفس گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد ایگلز جبکہ پول بی میں مارگلہ سٹرائیکرز، پروڈکشن پینتھرز، کیپیٹل کنگز اور آپریشنل کنگز شامل تھیں۔دو روز تک جاری رہنے والے مقابلوں میں کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے اور سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا۔ فائنل سے قبل جمیل الیون اور فرینڈز الیون کے درمیان کھیلا گیا شو میچ بھی شائقین کی توجہ کا مرکز رہا۔اختتامی تقریب میں جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے نقد انعام اور ٹرافی، رنر اپ ٹیم کو 50 ہزار روپے جبکہ بیسٹ بیٹر اور بیسٹ بالر کو 5، 5 ہزار روپے انعام سے نوازا گیا۔