منگل، 29 ستمبر 2026
بریکنگ

جب چاہوں گا الیکشن تب ہوں گے، دو ماہ میں الیکشن نہیں کروا سکتے: آصف زرداری

تازہ ترین 07th Jun 2023 50 مناظر

صبر کا نتیجہ ناقابل تصور ہو گا، تمام تھکاوٹیں ختم ہو جائیں گی اور تمام مسائل ختم ہو جائیں گے، سیاست میں ہر چیز کا حل ہوتا ہے۔

لاهور: جب چاہوں گا الیکشن تب ہوں گے، دو ماہ میں الیکشن نہیں کروا سکتے۔ بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات کے دوران سابق صدر آصف زرداری کی گفتگو۔آصف زرداری نے کہا ہے کہ صبر کا نتیجہ ناقابل تصور ہو گا، تمام تھکاوٹیں ختم ہو جائیں گی اور تمام مسائل ختم ہو جائیں گے، سیاست میں ہر چیز کا حل ہوتا ہے۔ میں نے جیل میں معیشت پر بہت سی کتابوں کا مطالعہ کیا، اپنے دور میں ایسے حل پیش کیے کہ مالیاتی ذخائر 24 ارب ڈالر ہو گئے۔ فوج زیادہ خرچ نہیں کرتی، اسے فضول پراپیگنڈے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، لاہور میں آصف زرداری سے ملاقات کے دوران سابق ایم پی اے سکندر شورو اور کانبھو خان برہمانی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ