بدھ، 30 ستمبر 2026
بریکنگ

بھرياسٹی: باپ پر اپنی ھی بیٹی کے ساتھ زیادتی کا الزام

سندھ 20th Aug 2023 84 مناظر

بیٹی اپنی مرضی سے شادی کرنا چاہتی تھی روکنے پر اس لیے ماں اور بھائی کے ساتھ مل کر الزام لگایا ہے۔ ملزم

بھرياسٹی: بھرياسٹی کے نواحی گاؤں قاسم کھاہی میں باپ کا اپنی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔سات روز قبل 14 سالہ لڑکی کو اس کے سفاک باپ اصغر سولنگی نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف ھوا ہے۔متاثرہ لڑکی کے بھائی جنید سولنگی نے میڈیا کو بتایا کہ سفاک باپ نے بہن کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا، بہن دو دن تک تڑپتی رہی لیکن کسی نے اس کا علاج نہیں کیا۔اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ سفاک باپ کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ۔متاثرہ لڑکی نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے والد نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے اور اسے سزا دے کر انصاف کیا جائے۔ میڈیا پر خبر پھیلنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم اصغر سولنگی کو حوالات میں بند کر دیا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ بیٹی اپنی مرضی سے شادی کرنا چاہتی تھی روکنے پر اس لیے ماں اور بھائی کے ساتھ مل کر الزام لگایا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ