ہفتہ، 26 ستمبر 2026
بریکنگ

ڈاکٹر فہمیدہ لغاری کی چھوٹی بہن مہک فاطمہ نے اپنے والدین کے ہمراہ آئی جی سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو سے ملاقات کی

سندھ 22nd May 2026 343 مناظر
ڈاکٹر فہمیدہ لغاری کی چھوٹی بہن مہک فاطمہ نے اپنے والدین کے ہمراہ آئی جی سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو سے ملاقات کی
ڈاکٹر فہمیدہ لغاری کی چھوٹی بہن مہک فاطمہ نے اپنے والدین کے ہمراہ آئی جی سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو سے ملاقات کی جس میں ڈاکٹر فہمیدہ لغاری کیس کے چالان اور تحقیقات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران کیس کے تمام حساس معاملات پر تفصیل سے بات ہوئی اور ورثاء کی جانب سے اُن افراد کے حوالے سے مزید شواہد بھی فراہم کیے گئے جن کے نام چالان میں شامل نہیں کیے گئے۔ مہک فاطمہ نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس میں مکمل شفافیت اور تمام حقائق کو سامنے لانا ضروری ہے تاکہ کسی بھی ذمہ دار شخص کو قانون سے بالاتر نہ سمجھا جائے۔ آئی جی سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے ورثاء کو یقین دہانی کروائی کہ کیس کی تحقیقات شفاف انداز میں مکمل کی جائیں گی اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ ملاقات کے اختتام پر آئی جی سندھ پولیس نے مہک فاطمہ کے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا: “انویسٹیگیشن شفاف ہوگی، اور آپ کو انصاف ضرور ملے گا۔”
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ