جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

تازہ ترین 17th Dec 2023 330 مناظر

سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

پشاور (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری سے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی اور ان کے صاحبزادے احمد سعید کاظمی نے ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات میں نیئر بخاری، مخدوم احمد محمود اور عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔ کھلے عام کہا گیا ہے کہ آصف زرداری سے ملاقات کے بعد حامد سعید کاظمی اور ان کے صاحبزادے احمد سعید نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ واضح رہے کہ حامد سعید کاظمی یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں مذہبی امور کے وزیر تھے، وہ 14 نومبر 2008 سے 14 دسمبر 2010 تک وفاقی وزیر رہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ