بدھ، 30 ستمبر 2026
بریکنگ

صبا قمر کاسُپر ہٹ بالی ووڈ فلمیں ٹھکرانے کا انکشاف

شوبز 31st May 2023 362 مناظر

صبا قمر چھوٹی اسکرین سے بڑے پردے تک بھرپور اداکاری کی صلاحیتیں دکھاتی آئی ہیں

پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں کی ہر دور میں دنیا قدردان رہی ہے۔ ہمارا ڈراما ہو یا فلمیں، پاکستانی اداکاروں کی پرفارمنس کو ہر ملک میں پسند کیا جاتا ہے۔ یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ کئی بھارتی اداکار اعتراف کرتے ہیں کہ انہوں نے پاکستانی ڈراموں کو دیکھ کر ہی اداکاری سیکھی ہے۔ سرمائے کے حجم کے اعتبار سے بولی وڈ کی انڈسٹری بہت بڑی ہے اور بیشتر بھارتی فلم ساز چاہتے ہیں کہ وہ پاکستان کے باصلاحیت اداکاروں کو اپنی فلموں میں کاسٹ کریں۔ تاہم پاکستانی فنکاروں نے جب بھی بھارتی فلموں میں کام کیا ہے تو انہوں نے اپنے قد کو اونچا رکھتے ہوئے ہی فلموں کا انتخاب کیا ہے۔ فن اور امن کے فروغ کے لیے پاکستانی فنکار ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں۔ تاہم بہت سے پاکستانی فنکار ایسے ہیں جنہوں نے بولی وڈ کی بڑی پیشکش چھوڑ دیں۔ پاکستانی ڈراموں کی سپر اسٹار صبا قمر چھوٹی اسکرین سے بڑے پردے تک بھرپور اداکاری کی صلاحیتیں دکھاتی آئی ہیں۔ صبا کی اداکاری میں جذبات اس قدر نمایاں دکھائی دیتے ہیں کہ ناظرین ان کے ہر کردار میں کھو جاتے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ