جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کا نیا یادگاری نوٹ جاری کردیا

تازہ ترین 04th Jul 2023 327 مناظر

واضح رہے کہ نوٹ پر خطاطی سے بنی اسٹیٹ بینک کی عمارت بھی نوٹ پر موجود ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی پچتھرویں سالگرہ کے موقع پر 75 روپے کا نیا یادگاری نوٹ جاری کردیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے اور اسی مناسبت سے 75 روپے کا نیا یادگاری نوٹ جاری کررہے ہیں، جو محض ایک مرتبہ جاری کی جاری ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے نئے 75 روپے کے نوٹ کے فرنٹ پر قائداعظم اور عقب میں محترمہ فاطمہ جناح کی تصویر موجود ہیں جبکہ نوٹ پر متبادل توانائی کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے ونڈ مل اور سولر پینل بنائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ نوٹ پر خطاطی سے بنی اسٹیٹ بینک کی عمارت بھی نوٹ پر موجود ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ