جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

سپریم کورٹ میں بھٹو قتل کیس براہ راست دکھانے کا امکان

تازہ ترین 11th Dec 2023 338 مناظر

سپریم کورٹ میں بھٹو قتل کیس براہ راست دکھانے کا امکان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کا ریفرنس براہ راست نشر کرنے کی درخواست دائر کردی۔ بلاول بھٹو کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، جس میں کہا گیا کہ صدارتی ریفرنس میرے والد آصف زرداری نے دائر کیا تھا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سماعت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی اجازت دی جائے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بینچ کل ذوالفقار علی بھٹو کیس کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ