بدھ، 14 اکتوبر 2026
بریکنگ

پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کرنے کے فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

پاکستان 14th Oct 2026 3 مناظر
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کرنے کے فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا
پشاور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کرنے کے فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کرکے جمہوری حکومت ختم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عدالت صوبے میں جمہوری حکومت بحال کرے گی۔ بیرسٹر گوہر کے مطابق عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ اس معاملے کی سماعت جلد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی آئینی اور قانونی جدوجہد جاری رکھے گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ