جمعرات، 01 اکتوبر 2026
بریکنگ

یوکرین نے ڈرون حملے کے ذریعے صدر پیوٹن کو مارنے کی کوشش کی: روس

دنیا 03rd May 2023 322 مناظر

یوکرین نے حملے سے مکمل لاتعلقی ظاہر کردی

روس نے یوکرین کی جانب سے صدارتی محل کریملین پر ڈرون حملے کو صدر پیوٹن کو مارنے کی کوشش قرار دے دیا جبکہ یوکرین نے حملے سے مکمل لاتعلقی ظاہر کردی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے یوکرین کی جانب سے کریملن پر ڈرون حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے صدارتی محل پر ڈرون حملے کو صدر پیوٹن کو مارنے کی کوشش قرار دے دیا، سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں کریملن کے اوپر دھویں کے بادل دیکھے جا سکتے ہیں۔ کریملن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات کریملن کی طرف آنے والے یوکرین کے دو ڈرون مار گرائے گئے، یوکرین کا ڈرون حملہ صدر پیوٹن کو مارنے کی کوشش ہے۔ دوسری جانب یوکرین نے روسی صدارتی محل کریملین پرڈرون حملے سے مکمل لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کا ماسکو میں صدارتی محل پر ڈرون حملے سے کوئی تعلق نہیں، کریملین پر حملے سے یوکرین کو کچھ حاصل نہیں ہونا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ