جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

قاضی احمد کے قریب زمین کے تنازع پر فائرنگ، بزرگ شخص، بیٹی اور بھتیجی سمیت 3 افراد جاں بحق، 3 خواتین سمیت 4 زخمی

تازہ ترین 16th Feb 2026 454 مناظر
قاضی احمد کے قریب زمین کے تنازع پر فائرنگ، بزرگ شخص، بیٹی اور بھتیجی سمیت 3 افراد جاں بحق، 3 خواتین سمیت 4 زخمی
قاضی احمد کے نواحی گاؤں اسماعیل بھنڈ، دیہہ دومبھائی میں 60 ایکڑ زمین کی ملکیت کے تنازع پر بھنڈ برادری کے دو فریقین، اللہ بخش بھنڈ اور حاجن بھنڈ کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 60 سالہ امداد بھنڈ، اس کی 12 سالہ بیٹی صدف اور بھتیجی ذرکون بھنڈ موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ نصرت بھنڈ، میڈم بھنڈ، رومانہ اور فیاض بھنڈ زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی برقرار ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ