بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

خوراک کی تلاش میں نکلے بھوکے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے، 59 شہید

تازہ ترین 16th Jun 2025 357 مناظر
خوراک کی تلاش میں نکلے بھوکے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے، 59 شہید
غزہ (ویب ڈیسک) – غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلو جاری ہے، جہاں تازہ فضائی اور زمینی حملوں میں مزید 59 فلسطینی شہید ہو گئے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فورسز نہ صرف عام علاقوں پر بمباری کر رہی ہیں بلکہ خوراک کی تلاش میں نکلنے والے بھوکے فلسطینیوں اور راشن تقسیم کے مراکز کے باہر جمع ہونے والے شہریوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 59 تک جا پہنچی ہے، جن میں 17 افراد وہ تھے جو کھانے کی تلاش میں گھروں سے نکلے تھے اور راشن مراکز کے باہر قطاروں میں کھڑے تھے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ