منگل، 29 ستمبر 2026
بریکنگ

ایڈیشنل آئی جی کراچی کی چائنا قونصلیٹ میں پولیس سازوسامان کی ڈسٹری بیوشن تقریب میں شرکت

سندھ 01st Nov 2023 277 مناظر

تقریب میں دیگر معزز شخصیات سمیت پولیس کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی

ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کی چائنا قونصلیٹ میں پولیس سازوسامان کی ڈسٹری بیوشن تقریب میں شرکت۔ چینی قونصل جنرل یانگ ینگڈون کی جانب سے ہوم سیکرٹری ،کراچی پولیس چیف سمیت شہر کی اہم شخصیات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں دیگر معزز شخصیات سمیت پولیس کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ چینی قونصل جنرل نے سندھ پولیس کو مؤثر آپریشنل اقدامات و کارروائیوں کیلئے دو پولیس موبائلز، 25 بلٹ پروف جیکٹس و دیگر سامان ہوم ڈیپارٹمنٹ کو پیش کیا جس کی بدولت پاک چین دوستی کو تقویت ملے گی۔ قونصل جنرل کی جانب سے معزز شخصیات کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ