جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

مصر نے ملکہ قلوپطرہ پر بنی نیٹ فلکس سیریز پر پابندی عائد کردی

شوبز 12th May 2023 292 مناظر

مصر نے متنازع نیٹ فلکس سیریز ’کوئین قلوپطرہ‘ پر پابندی عائد کرنے کے فیصلہ کر لیا

قاہرہ: مصر نے فرعونی حکمران پر فلمائی جانے والی متنازع نیٹ فلکس سیریز ’کوئین قلوپطرہ‘ پر پابندی عائد کرنے کے فیصلہ کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر کے اس فیصلے کے بعد اس سیریز کا اصل حقائق پر مبنی نیا ورژن تیار کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ یہ سیریز مصر کا سرکاری ٹی وی چینل تیار کر رہا ہے جس میں مصری حکمران کے بارے میں ایک اصل حقائق پر مبنی اعلیٰ معیار کا مواد دکھایا جائے گا سیریز میں اصل حقائق کو دکھانے کے لیے تاریخ، آثار قدیمہ اور بشریات کے ماہرین کی مدد بھی لی جارہی ہے۔ ملکہ قلوپطرہ پر بننے والی نیٹ فلکس سیریز میں ملکہ کی رنگت سیاہ دکھائی گئی ہے جس کا حقیقت سے تعلق نہیں۔ ایک مصری وکیل نے نیٹ فلکس پر ملکہ کو سیاہ رنگت کا دکھانے پر مقدمہ دائر کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ مصری وکیل نے نیٹ فلکس کے فلم کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد مصر میں اسٹریمنگ سروس پر پابندی لگوانے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ مصری وکیل محمود السمری کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس کی دستاویزی فلم میں مصری تاریخ کے بجائے افریقہ کی تہذیب دکھائی اور فروغ دی گئی ہے جس کو مصر کی تہذیب کا نام دے کر مصر کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تاہم اب مصر کے سرکاری جینل کی جانب سے بنائی جانے والی فلم میں ماضی کے اصل حقائق کو منظرِ عام پر لایا جائے گا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ