اتوار، 27 ستمبر 2026
بریکنگ

فواد چوہدری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

تازہ ترین 24th May 2023 371 مناظر

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ میں 9 مئی واقعات کی مذمت کرچکا ہوں

فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ میں 9 مئی واقعات کی مذمت کرچکا ہوں، میں نے سیاست سے کچھ وقت کے لیے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور عمران خان سے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔ ‏خیال رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے کئی رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ اس سے قبل شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ