ہفتہ، 26 ستمبر 2026
بریکنگ

راحت فتح کے استاد نصرت فتح علی خان کے بارے میں بڑا انکشاف

شوبز 13th Sep 2024 222 مناظر
راحت فتح کے استاد نصرت فتح علی خان کے بارے میں بڑا انکشاف

استاد نصرت فتح علی خان کی فیملی ٹورنٹو میں رہتی تھی، میں اس شہر کو اپنا دوسرا گھر کہتا ہوں

ٹورنٹو (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکار اور قوال راحت فتح علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ گورے استاد نصرت فتح علی خان کا نام ’’مسٹر اللہ ہو‘‘ تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راحت فتح علی خان نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استاد نصرت فتح علی خان کی فیملی ٹورنٹو میں رہتی تھی، میں اس شہر کو اپنا دوسرا گھر کہتا ہوں۔ راحت فتح علی خان نے کہا کہ ان کی وفات کے بعد ٹورنٹو آنے والوں کی تعداد میں کمی آئی لیکن آج بھی ان کی بہت سی خوبصورت یادیں اس شہر سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یاد ہے کہ استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی ”اللہ ہو“ نے گوروں اور جاپانیوں کو دیوانہ بنا دیا تھا اور انہوں نے نصرت فتح علی خان کا نام ”مسٹر اللہ ہو“ رکھا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ