جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

رنبیر اور عالیہ ’رامائن‘ میں رام اور سیتا کے کردار ادا کریں گے

شوبز 09th Jun 2023 271 مناظر

دیوالی کے موقع تک ’رامائن‘ کی کاسٹ مکمل کرلی جائے گی اور مزید بڑے ناموں کی شمولیت بھی متوقع ہے

ممبئی: بالی وڈ کی مشہور جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھارت کی میگا بجٹ فلم ’رامائن‘ میں ہندو دیوتا رام اور سیتا کے کردار ادا کریں گے۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق بلاک بسٹر فلم ’آر آر آر‘ میں عالیہ نے سیتا نامی خاتون کا کردار ادا کیا تھا جسے بہت پسند کیا گیا اور اسی وجہ سے انہیں نتیش تیواری کی میگا فلم میں شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ کو ابتدائی طور پر سیتا کا کردار دیا گیا تھا لیکن ان کے مختلف شیڈول کی وجہ یہ بات سامنے آئی کہ وہ پروجیکٹ نہیں کرسکیں گی لیکن ’رامائن‘ کے طویل التواء کے بعد ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے عالیہ بھٹ کو اپنے شوہر کے مقابل کردار دینے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ’کے جی ایف‘ کے سپر اسٹار یش سے راون کے کردار کیلئے بات چیت جاری ہے اور یش کو پرجیکٹ میں شامل ہونے کیلئے فیصلہ کرنا ہے۔ آفیشل اعلان کے مطابق دیوالی کے موقع تک ’رامائن‘ کی کاسٹ مکمل کرلی جائے گی اور مزید بڑے ناموں کی شمولیت بھی متوقع ہے۔ قبل ازیں رنبیر اور عالیہ نے ’برہمسترا 1‘ میں ایک دوسرے کے مقابل مرکزی کردار ادا کیے جسے شائقین کی طرف سے بہت پسند کیا گیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ