جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

پیپلز پارٹی پریشان، مریم نواز جلد سندھ کا دورہ کریں گی

پاکستان 08th Sep 2023 89 مناظر

مریم نواز عام انتخابات کے پیش نظر پیپلز پارٹی کے گڑھ سندھ کا دورہ کریں گی

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز عام انتخابات کے پیش نظر پیپلز پارٹی کے گڑھ سندھ کا دورہ کریں گی، ان کے دورے کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے دورے کے دوران کراچی اور حیدرآباد جانے کا امکان ہے۔ مریم نواز کے دورہ سندھ کے دوران نئے صوبائی عہدیداروں کے ناموں کے اعلان کا امکان ہے، دورے سے قبل مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو متحرک کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز سندھ کی سیاست میں سرگرم سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ