بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

دو روز قبل اغوا ہونے والی گھریلو ملازمہ بازیاب، ملزم گرفتار

سندھ 17th Sep 2023 330 مناظر

پولیس نے لڑکی کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بازیاب کراليا

کراچی: ڈیفنس پولیس نے دو روز قبل لاپتہ ہونے والی 13 سالہ لڑکی کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بازیاب کرکے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 3 کے ایک گھر میں 13 سالہ وجیہہ نامی لڑکی گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی، وہ دو روز قبل کام پر جانے کے لیے گھر سے نکلی اور واپس نہیں آئی۔ لڑکی کی والدہ نے 15 تاریخ کو پولیس کو گمشدگی کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے لڑکی کی تلاش شروع کردی۔ پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج اور تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے وجاہ کو بازیاب کرالیا گیا اور اغوا میں ملوث ملزم شایان ولد اعجاز کو گرفتار کرلیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ وجاہ کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ